6 ستمبر، 2024، 9:24 AM

بحرینی وزیرخارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ٹیلفونک گفتگو، باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال

بحرینی وزیرخارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ٹیلفونک گفتگو، باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال

بحرینی وزیرخارجہ نے ایران کے ہم منصب سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی نے ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلفون پر رابطہ کیا اور وزیرخارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر ان کو مبارک باد پیش کی۔

الزیانی نے کہا کہ بحرین ایران کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ امید ہے کہ مستقبل میں تہران اور منامہ کے درمیان روابط مزید بڑھیں گے۔

اس موقع پر ایرانی وزیرخارجہ نے بحرینی ہم منصب کی جانب سے مبارک باد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صدر پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں بحرینی وزیرخارجہ کی شرکت دلیل ہے کہ منامہ تہران کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

انہوں نے دو ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر جلد عملدرامد کی ضرورت پر تاکید کی۔

News ID 1926436

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha